گجا meaning in urdu | گجا اردو معنی

[گِجا ] ((کس گ ، سک ر) امذ  )



1) عیساءیوں کا عبادت خانہ ، کلیسا


[گَجا ] ((فت گ) امذ  )



1) گاڑی کا ایک حصّہ ؛ گھی میں تل کر ، شیرے میں ڈبوئی ہوئی میوے کی ایک مٹھائی ، بالوشاہی. (پلیٹس ؛ جامع اللغات)


[گَجا ] ((فت گ) امث  )



1) ہتھنی. (جامع اللغات)


[گَجّا ] ((فت گ ، شد ج) امذ  )



1) ۱. بہت سا زر و مال ، نوٹوں کی گڈّی.

جملہ : یہاں سے کچھ نذر نیاز عید بقرعید کا ہوتا ، اس کو بھی وہ ہاتھ نہ لگاتا سب گھر بھیج دیا جاتا ، آپ یہاں پڑا ہوا تھا اور گجّے وہاں پہنچ رہے تھے. (۱۹۱۷ ، طوفانِ حیات ، ۱۱۱)



2) ۲. تودہ ، ڈھیر ، انبار.

جملہ : چلی ہوئی اینٹیں نہ ٹھٹکیں اور ایک پورا گجّا رام ڈول کی گروہ کی طرف کا آکر میر صاحب کے سر پر پڑا. (۱۹۳۲ ، رفیقِ تنہائی ، ۱۶۸)



3) ۳. رقم کی تھیلی.

جملہ : تحصیلدار کا بھی اس نے گجّا بھر دیا پانسو روپے پہلے اس کو پہنچا دیے ، جب یہ کام بنا. (۱۸۶۸ ، رسومِ ہند ، ۱۱۰)


[گُجّا ] ((ضم گ ، شد ج) امذ  )



1) (شکر سازی) شیرہ نِتھرنے کے لیے راب کے تھیلے رکھنے کو ایک قسم کی دریائی گھاس کا بنا ہوا کوٹھا ، جونک. (ا پ و ، ۳ : ۲۰۱)


مرکبات : گجا کرنا، گجا ہونا، گجا ئی