چھانٹ دینا meaning in urdu | چھانٹ دینا اردو معنی

[چھان٘ٹ دینا ] ( )



1) ۱. کتردینا ، تراش دینا.

جملہ : شجر قد کی جو شاخیں تھیں انہیں چھانٹ دیا زخم کے پھولوں کو ہر جسم پہ پھر بانٹ دیا( ۱۹۳۳ ، عروج (خورشید حسن دولہا) ، عروج سخن ، ۲۱ )



2) ۲. خارج کر دینا ، نکال دینا ؛ دھتا بنانا.

جملہ : نہ اپنا مکھن وہ تم کو دیں گے نہ اپنی پوری وہ بانٹ دیں گے پڑے گا موقع جو کوئی آ کر تو دونوں ہی تم کو چھانٹ دیں گے( ۱۸۹۷ ، کلیات اکبر ، ۱ : ۴۱۹ )