ٹبر meaning in urdu | ٹبر اردو معنی

[ٹبَّّر ] ((فت ٹ ، شد ب بفت) امذ  )



1) ۱. اہل و عیال ؛ کتبہ، خاندان.

جملہ : اس پر نظیر مجکو رونا بہت ہے آتا اس مفسلی زدے کو ٹبر ملا تو ایسا(۱۸۳۰ نظیر ، ک ، ۲: ۲۳)



2) ۲. اسباب خانہ ، کاٹھ کباڑ.

جملہ : سفر کرنا بغیر سارا ٹَبّر لادے کل اٹالہ ساتھ لیے ممکن نہیں. (۱۹۱۵ ، گلدستہ پنچ، ۸۲)



3) ۳. کنبے کا خرچ ، خاندان کا بار.

جملہ : پنجتن پاک کی ہے آس مجھے اسے باجی جن کے صدقے میں مرا سارا ہے ٹَبّر چلتا(۱۸۷۹ جان صاحب، ۵، ۱۰۱)



4) ۴. انتظام ، بار ذمہ داری.

جملہ : اللہ رکھے سارے گھر کا ٹبر انہیں کے اوپر ہے. (۱۹۲۶ نوراللغات)