gara meaning in urdu

gara [گارا]



1) ۱. گندھی ہوئی مٹی جس سے اینٹیں چنتے ، پلستر کرتے یا برتن بناتے ہیں ، گلاوا ، گِلابہ ، تعمیر کے لیے مٹّی کا تیار کیا ہوا مسالہ.

جملہ : وہاں کا ہر یک باغ ہے یک بہشت سونے ہور روپے کے گارے میں خشت(۱۶۸۲ ، رضوان شاہ و روح افزا ، ۱۰۱)




2) ۲. (شکاریات) شیر کے شکار کی غرض سے باندھا جانے والا جانور ؛ شیر کا مارا یا کھایا ہوا جانور جس کو وہ تھوڑا تھوڑا دو تین دن میں کھاتا ہے.

جملہ : ان لوگوں نے چار روز کے بعد چٹھی بھیجی کہ شیر موجود ہے گارے ہو رہے ہیں جلد آئیے. (۱۸۸۹ ، جون ، ۶۱)